SBS Urdu-logo

SBS Urdu

SBS (Australia)

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Location:

Sydney, Australia

Description:

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Language:

Multilingual

Contact:

SBS Radio Sydney Locked Bag 028 Crows Nest NSW 1585 Australia


Episodes
Ask host to enable sharing for playback control

پاکستانی قومی ویمن کرکٹ ٹیم سے سڈنی کی لیول 2 کوچ تک سنئے قانتا جلیل کی کہانی

12/8/2025
پاکستان کی نیشنل ویمن کرکٹ ٹیم کی طرف سے 66 ایک روزہ بین الاقوامی اور 51 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے والی قانیتا جلیل ان دنوں سڈنی میں مقیم ہیں اور آسٹریلیا میں لیول 2 کوچ کی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ ، وہ ایک فٹنس ٹرینر اور عمر رسیدہ افراد کے لئے نگہداشت بھی فراہم کرتی ہیں ۔ ان کی کہانی سنئے اس ہوڈکاسٹ میں۔

Duration:00:13:21

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں : 08 دسمبر 2025

12/7/2025
نیو ساؤتھ ویلز کے وسطی ساحل پر ایک فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کے لیے کام کرتے جاں بحق، پہلی بار منتخب ہونے والی ریاستی ایم پی ایشٹن ہرن کو جنوبی آسٹریلیا کی لبرل پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا ہے۔

Duration:00:04:43

Ask host to enable sharing for playback control

Culture, unity and festive Joy — Communities come together at the interfaith Christmas Festival 2025 - ثقافت، یکجہتی اور تہوار کی خوشیاں—انٹر فیتھ کرسمس فیسٹیول 2025 میں کمیونٹیز ایک ساتھ

12/7/2025
The Interfaith Christmas Festival 2025, held on Sunday, 30 November at Sydney’s St Mary’s Memorial Hall, showcased a vibrant celebration of cultural harmony and interfaith unity. Organised by the Australian Pakistani Women’s Association in collaboration with Penrith City Council, the colourful event brought together people from diverse backgrounds. - بین المذاہب یا انٹر فیتھ کرسمس فیسٹیول 2025 اتوار 30 نومبر کو سڈنی کے سینٹ میری میموریل ہال میں منعقد ہوا، ثقافتی ہم آہنگی اور بین المذاہب یکجہتی کا خوبصورت مظاہرہ تھا۔ یہ رنگا رنگ تقریب آسٹریلین پاکستانی ویمن ایسوسی ایشن نے پینرتھ سٹی کونسل کے تعاون سے منعقد کی، جس میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ شرکا نے اسے ثقافت، جڑت اور کمیونٹی جذبے سے بھرپور ایک خوشگوار موقع قرار دیا، جہاں رنگین اسٹالز، روایتی کھانے، موسیقی اور ثقافتی پروگراموں نے دن کو مزید خاص بنا دیا۔

Duration:00:07:07

Ask host to enable sharing for playback control

'Give us a chance': More than 900 asylum seekers still in visa limbo in Australia - "ہمیں ایک موقع دیں": آسٹریلیا میں 900 سے زیادہ پناہ گزین ابھی بھی ویزا کے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں

12/5/2025
A group of around 900 asylum seekers who came to Australia by boat nearly 13 years ago remain stuck in visa limbo, fighting for permanency. Despite living and working in Australia for nearly a decade, they have no pathway to permanent residency thanks to a hardline 2013 immigration policy on boat arrivals. They're pleading with the Australian government to grant them leniency, as a last hope. And a warning - this story contains descriptions of self harm that some may find distressing. - تقریباً 900 کے قریب پناہ گزینوں کا ایک گروپ جو تقریباً 13 سال پہلے کشتی کے ذریعے آسٹریلیا آیا تھا، ویزا کی غیر یقینی حالت میں پھنسا ہوا ہے اور مستقل سکونت کے لئے لڑ رہا ہے۔ حالانکہ وہ تقریباً ایک دہائی سے آسٹریلیا میں رہائش پذیر اور کام کر رہے ہیں، لیکن انہیں مستقل رہائش کا کوئی راستہ نہیں مل سکا۔ اس کی وجہ سال 2013 کی وہ سخت گیر امیگریشن پالیسی ہے جو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر آسٹریلیا آنے والوں پر لاگو ہوتی ہے۔ یہ پناہ گزین آسٹریلین حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ ان کے لئے رعایت کی جائے تاکہ ان کے لئے امید کی کوئی کرن پیدا ہو سکے۔

Duration:00:10:37

Ask host to enable sharing for playback control

گھروں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نئے خریداروں کے لیے پریشان کن

12/5/2025
گھروں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں نئے خریداروں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی جا رہی ہیں۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ تیمور ملک کے مطابق مسلسل مہنگائی اور محدود سپلائی نے ہاؤسنگ مارکیٹ کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

Duration:00:07:04

Ask host to enable sharing for playback control

ہفتہ رفتہ : جمعہ 05 دسمبر 2025

12/4/2025
اہم پلیٹ فارمز کو آسٹریلیا میں سوشل میڈیا پابندی نافذ کرنے پر کروڑوں روپے کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Duration:00:07:11

Ask host to enable sharing for playback control

The worries of young Australians in 2025 - 2025 میں آسٹریلین نوجوان کس بارے میں سب سے ذیادہ فکر مند رہے؟

12/4/2025
Teenagers are more concerned than ever about the cost of living, according the annual Mission Australia Youth Survey of more than 17,000 young people. Financial worries have jumped significantly in survey results in recent years, with climate change falling as an issue of concern, and mental health still having a large impact. - مشن آسٹریلیا یوتھ سروے (Mission Australia Youth Survey) میں 17,000 سے زائد نوجوانوں کی رائے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان اور ٹین ایجرز اب پہلے سے کہیں زیادہ مہنگائی کے بارے میں فکر مند ہیں سروے میں معاشی امور پر پریشانی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ ماحولیاتی تبدیلی پر تشویش کم ہوتی جا رہی ہے، مگر ذہنی صحت اب بھی نوجوانوں کو فکر مند کر رہی ہے۔

Duration:00:07:12

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں : جمعرات 04 دسمبر 2025

12/3/2025
اپوزیشن نے حکومت پر زندگی گزارنے کے اخراجات پر حملے بڑھا دیے اور دو بچے غزہ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے

Duration:00:05:41

Ask host to enable sharing for playback control

کروڑوں کمانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے خلاف شکایات ریکارڈ سطح پر، مگر سننے والا کوئی نہیں؟

12/3/2025
آسٹریلیا میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، TIO کی رپورٹ کے مطابق 2023 سے اب تک 1,500 سے زائد شکایات درج ہو چکی ہیں، جن میں 71 فیصد بڑی ٹیک کمپنیوں کے خلاف ہیں۔ 2024 میں شکایات میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جبکہ صارفین کو اکاؤنٹ بلاکس، غلط فیس چارجز اور ناقص سروس جیسے مسائل حل کرانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔انہی موضوعات پر Telecommunications Industry Ombudsman (TIO) محترمہ سنتھیا گیبرٹ سے خصوصی بات چیت سنئے۔

Duration:00:07:10

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں : بدھ 03 دسمبر 2025

12/2/2025
بروس لہرمین اپنی ہتک عزت کی اپیل ہار گئے اور کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرین امن مذاکرات میں سرزمین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا۔

Duration:00:06:46

Ask host to enable sharing for playback control

پاکستان رپورٹ: عمران خان کی جیل میں صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

12/2/2025
صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک بار پھر گورنر راج لگانے کی بازگشت، وزیراعلی نے وفاقی حکومت کو چیلنج دیدیا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار، حکومت نے قیاس آرائیاں مسترد کردیں۔ تحریک انصاف کے 18 رہنما اشتہاری قرار ۔ جوڈیشل کمیشن نے سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دیدی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کمیشن کے قیام کا بل قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق 2025 منظور کرلیا۔

Duration:00:06:58

Ask host to enable sharing for playback control

A parent’s guide to help teens adjust to social media age restrictions - نوجوانوں پر آسٹریلیا میں سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی :والدین کیسے مدد کر سکتے ہیں

12/2/2025
Australia is restricting access to social media accounts for under-16s, and many families are wondering what it means in practice. While the rules place responsibility on tech platforms rather than young people or their parents, the changes may still create stress for teens who rely on social media to stay connected. Find out how the ban will work, why connection still matters, and how experts suggest supporting young people through the transition. - آسٹریلیا میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کو 16 سال سے کم عمر کے افراد کے لیے محدود کیا جا رہا ہے، اور بہت سے خاندان حیران ہیں کہ اس کا عملی طور پر کیا مطلب ہو سکتا ہے۔ گو کہ نئے قوانین ٹیک کمپنیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں نہ کہ نوجوانوں یا ان کے والدین کو، لیکن یہ تبدیلیاں اب بھی ان نوعمروں کے لیے تناؤ پیدا کر سکتی ہیں جو کمیونٹی سے ربط برقرار رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار کرتے ہیں۔ جانیں کہ یہ پابندی کیسے کام کرے گی، کیوں ربط اب بھی اہم ہے، اور ماہرین کس طرح نوجوانوں کی اس تبدیلی کے دوران حمایت کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Duration:00:08:08

Ask host to enable sharing for playback control

Rate cuts? What rate cuts - Home prices have eaten them alive - آسٹریلیا میں گھر کی قیمتیں شرحِ سود میں کمی پر بھاری

12/1/2025
New data reveals that surging home prices have wiped away the benefits of three interest rate cuts to new buyers. Rent prices are also rising in every capital city, prompting more and more Australians to form larger households or move back to their family home. The rising prices have left economists predicting a possible rate hike in 2026. - رہائش سے متعلق اعداد و شمار شاید وہ نمبر ہیں جنہیں آسٹریلیا میں سب سے زیادہ توجہ سے دیکھا جاتا ہے اور اب پراپرٹی اینالیٹکس فرِم کوریلٹی کے نئے اعداد و شمار نے آسٹریلیا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی تصویر کو اور بھی واضح کر دیا ہے

Duration:00:06:33

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں : منگل 02 دسمبر 2025

12/1/2025
اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست کے ارکان 1 سے 12 دسمبر تک آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ جیلوں، پولیس اسٹیشنوں اور نوجوانوں کے حراستی مراکز کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Duration:00:05:01

Ask host to enable sharing for playback control

Increased bushfire risk in parts of Australia this summer, fire authorities warn - آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی آگ کا خطرہ بلند سطح پر

12/1/2025
The latest bushfire outlook forecasts an increased fire risk across parts of Australia this summer. Despite recent rainfall in the country's southeast, authorities say it won't take long for a blaze to take hold. - آسٹریلیا کے مختلف حصوں میں اس موسم گرما میں آگ کے زیادہ خطرے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملک کے جنوب مشرق میں حالیہ بارش کے باوجود، حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے پھیلنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

Duration:00:03:47

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں : پیر 01 دسمبر 2025

11/30/2025
گھروں کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کے باعث خریدار شرح سود میں کٹوتیوں کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

Duration:00:04:16

Ask host to enable sharing for playback control

آسٹریلیا کے قبرستانوں میں دو منزلہ قبریں اور ان کی قیمتیں ۔ مسلمانوں کی تدفین کا طریقہ کار کیا ہے؟

11/30/2025
اس وقت تمام قبرستانوں میں ایک پلاٹ میں دو منزلہ قبریں بنائی جاتی ہیں، جہاں اوپر اور نیچے الگ الگ تدفین کی جاتی ہے۔ کئی خاندانوں کے لئے پیاروں کو کھونے کے بعد ان کی تدفین کا مرحلہ تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ایک مہنگا عمل ہوسکتا ہے۔ آسٹریلین مسلم جنازہ اینڈ کمیونٹی سروسز (AMJCS) کے ڈائریکٹر عرفان اقبال کا کہنا ہے کہ وہ جنازہ سروس کی کم سے کم لاگت اور مفت رضاکارانہ خدمات کی فراہمی کے منصوبے پر بتدریج کام کر رہے ہیں ۔ اس بارے میں مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

Duration:00:09:06

Ask host to enable sharing for playback control

Belonging nowhere: Stateless in Australia - آسٹریلیا کے ہزاروں بے وطن مہاجرین کا مستقبل کیا ہے؟

11/30/2025
While statelessness affects millions of people around the world, Australia also has stateless people.The United Nations refugee agency says there are around 8,000 stateless people in Australia, but experts say there could be more. The UNHCR is calling on the Australian government to create a stateless determination procedure (SDP), which would contribute to efforts to assess the size and the situation of stateless population amongst migrant populations.The fourth episode of Belonging Nowhere looks at Australia and how it deals with statelessness. - اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں تقریباً 8,000 بےوطن افراد ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق یہ تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ [[UNHCR]] آسٹریلوی حکومت سے بےوطنی کی تعریف کے تعین کے لیے باضابطہ طریقہ کار، یعنی [[Stateless Determination Procedure (SDP)]] متعارف کرانے کا مطالبہ کر رہا ہے تاکہ مہاجر اور نقل مکانی سے منسلک آبادی میں بےوطن افراد کی تعداد اور حالات کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔ اس پوڈ کاسٹ میں آسٹریلیا کے بےوطنی سے نمٹنے کے طریقوں، چیلنجز اور ممکنہ حل پر نظر ڈالی گئی ہے۔

Duration:00:07:39

Ask host to enable sharing for playback control

آن لائن سیکیورٹی کے نئے اصول: پاس ورڈز اور پاس کیز

11/28/2025
اس پوڈکاسٹ ایپیسوڈ میں ہم نے سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ محمد عمر زبیر سے بات کی کہ ایک مضبوط پاس ورڈ حقیقت میں کتنا لمبا ہونا چاہیے، پیچیدہ پاس ورڈز کیوں ضروری ہیں اور لوگ سب سے زیادہ کون سی غلطیاں کرتے ہیں۔

Duration:00:07:32

Ask host to enable sharing for playback control

ہفتہ رفتہ : جمعہ 28 نومبر 2025

11/27/2025
ہانگ کانگ کی اونچی عمارتوں میں لگنے والی ہولناک آگ کی تحقیقات کے نتیجے میں گرفتاریاں۔, گرینز اور لیبر نے ماحولیات کے قوانین پاس کروانے کے لئے معاہدہ کر لیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریزرو بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کرنے کا امکان ہے.

Duration:00:06:32