SBS Urdu-logo

SBS Urdu

SBS (Australia)

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Location:

Sydney, Australia

Description:

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Language:

Multilingual

Contact:

SBS Radio Sydney Locked Bag 028 Crows Nest NSW 1585 Australia


Episodes
Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں: بدھ یکم اکتوبر 2025

10/1/2025
حکومت نے پانچ فیصد ڈپازٹ اسکیم کو فروغ دیا ہے، اس خدشے کے باوجود کہ اس سے ہاؤسنگ کی استطاعت کا مسئلہ مزید بڑھ سکتا ہے اور پاکستان میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکے میں کم از کم دس افراد ہلاک

Duration:00:05:45

Ask host to enable sharing for playback control

پاکستان رپورٹ: قدیم کیلاش قبیلے کا ’تاریخی میرج بل‘ کا مسودہ منظور اور سرویکل کینسر ویکسینیشن کیخلاف پروپیگنڈا

9/30/2025
کیلاش قبیلے میں شادیوں اور پھر جوڑوں میں علیحدگی کے مسائل کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت اور مقامی کمیونٹی کے اشتراک سے ’کیلاش میرج بل‘ کا مسودہ منظورکیا گیا ہے، اُدھر پاکستان میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکینیشن کے حوالے سے پروپیگنڈا عروج پر ہے، جس کہ وجہ سے متعدد والدین نے اپنی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن کروانے سے انکار کر دیا ہے۔

Duration:00:12:29

Ask host to enable sharing for playback control

"Almost double the rate of hostility and violence": How ableism impacts people with disability - SBS Examines:معذور افراد کے خلاف تشدد اور تعصب کی شرح دگنی ہے

9/29/2025
More than one in five Australians have a disability. But this large, diverse group faces disproportionate levels of discrimination and prejudice. - پانچ میں سے ایک سے زائد آسٹریلین کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں۔ لیکن یہ بڑا اور متنوع گروپ عدم مساوات اور تعصب کاغیر متناسب سطح کا سامنا کرتا ہے۔

Duration:00:06:15

Ask host to enable sharing for playback control

ایفام (IFAM) کا سالانہ دو روزہ کنونشن 2025 ، اس میں ہر عمر اور ذوق کے افراد کے لئے کیا خاص ہے؟

9/29/2025
ایفام کا سالانہ دو روزہ کنونشن محض تقاریر اور مباحثوں تک محدود نہیں بلکہ یہ ہر عمر کے شرکاء کے لئے بھرپور دلچسپی اور تفریح کا مرکز ہے۔ اس میں عالمی اسکالرز اور آسٹریلین سیاست دانوں سے براہِ راست مکالمے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، جبکہ ساتھ ہی رنگا رنگ اسٹالز، مزیدار کھانے اور جھولے بھی موجود ہوتے ہیں۔ نوجوانوں اور بچوں کے لئے مختلف مقابلے اور ادبی ذوق رکھنے والوں کے لئے مشاعرہ بھی اس کنونشن کا حصہ ہیں۔ اس حوالے سے ایفام کے سکریٹری جنرل سید سمیع الدین حسینی سے کی گئی گفتگو سنئے۔

Duration:00:10:02

Ask host to enable sharing for playback control

ترجمے کا عالمی دن ۔ آسٹریلیا میں بیس ہزار مترجم، پھر بھی دشواری کیوں؟

9/29/2025
آج سے آٹھ سال پہلے اقوامِ متحدہ نے بین الاقوامی ترجمہ دن کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا جو ہر سال 30 ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ ان زبان کے ماہرین کی خدمات کو سراہا جا سکے جو ہماری ثقافتوں کو قریب لاتے ہیں، ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں اور معاشرتی اتحاد کو مضبوط کرتے ہیں۔

Duration:00:06:39

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں: پیر 29 ستمبر 2025

9/29/2025
آپٹس نے نیو ساؤتھ ویلز کے الاورا علاقے میں 5،000 صارفین سے معافی مانگی ہے جو اتوار کو صبح 3 بجے سے دوپہر 12:20 بجے کے درمیان سروس معطلی سے متاثر ہوئے تھے۔

Duration:00:05:07

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں: جمعہ 26 ستمبر 2025

9/26/2025
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح سڈنی سے روانہ ہونے والی قانتاس کی فلائٹ میں آگ لگنے کی اطلاع کے بعد آپریشن معمول پر واپس آ رہے ہیں۔

Duration:00:06:44

Ask host to enable sharing for playback control

کیا امریکہ کی نظروں میں پاکستان کی اہمیت پر سے بڑھ رہی ہے؟

9/25/2025
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی غیر اعلانیہ ملاقات پر دنیا بھر میں تبصرے جاری ہیں۔ اس اہم پیش رفت پر روشنی ڈالنے کے لیے ہمارے ساتھ موجود ہیں امریکہ میں مقیم سینئر پاکستانی صحافی شہاب الرحمان۔

Duration:00:05:09

Ask host to enable sharing for playback control

ملک بھر میں کرایہ داروں کے ’ یکساں حقوق ’ کی قومی پالیسی پر کتنی پیش رفت ہوئی ہے؟

9/25/2025
ایک نئے قومی رپورٹ کارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ دو سال پہلے 'کرایہ داروں کے لیے بہتری کے حکومتی وعدے کے باوجود رینٹل اصلاحات (Rental reforms) میں زیادہ تر ریاستیں اب بھی پیچھے ہیں جس کے باعث لاکھوں کرائےدار کرائے میں غیر منصفانہ اضافے، من مانی بے دخلیوں اور غیر محفوظ گھروں میں رہنے جیسے مسائیل کا شکار ہیں۔

Duration:00:06:24

Ask host to enable sharing for playback control

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اب زیادہ آسٹریلینز کو جوئے سے نقصان پہنچ رہا ہے

9/25/2025
نئی تحقیق کے مطابق ، آسٹریلین باشندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد جوئے سے متاثر ہو رہی ہے۔ اس مطالعے میں جوئے کے مسئلے اور گھریلو تشدد ، خودکشی اور مالی مشکلات کے مابین تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Duration:00:07:31

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں: جمعرات 25 ستمبر 2025

9/25/2025
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی تعاون پر زور دیا ہے اور برطانوی فوجی کے خونی اتوار کے مقدمے کی سماعت میں ایک اہم فیصلہ۔

Duration:00:05:48

Ask host to enable sharing for playback control

آسٹریلیا میں چوری کے متاثرین کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی؟

9/24/2025
آسٹریلیا میں چوری کے متاثرین کی تعداد 2024 میں چھ فیصد بڑھ گئی اور 2003 کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار آسٹریلین بیورو آف اسٹیٹکس (ABS) نے جاری کیے۔ ان وارداتوں میں دکانوں سے چوری اور جیب تراشی جیسے جرائم شامل ہیں، تاہم اس میں موٹر گاڑیوں کی چوری شامل نہیں.

Duration:00:06:50

Ask host to enable sharing for playback control

اب 150 سے زیادہ ممالک فلسطین کو تسلیم کر رہے ہیں - اس کا کیا مطلب ہے اور کیا اس سے جنگ متاثر ہو سکتی ہے؟

9/24/2025
آسٹریلیا نے 150 سے زائد ممالک میں شامل ہو کر فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ لیکن غزہ میں تقریباً دو سال کی جنگ اور 65,000 سے زائد ہلاکتوں کے بعد، فلسطین کی ریاست کی شکل کیسی ہوگی؟ کیا یہ تسلیم محض علامتی ہے، یا اس کے حقیقی دنیا میں اثرات بھی ہوں گے؟ اور کیا یہ تصادم ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟

Duration:00:08:22

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں: بدھ 24 ستمبر 2025

9/24/2025
آسٹریلین ڈاکٹرز کو دھمکیاں دی گئی ہیں اور وہ غزہ میں علاج فراہم کرتے ہوئے فرار ہونے پر مجبور ہیں اور سپر ٹائفون راگاسا ہانگ کانگ میں تباہی مچا رہا ہے۔

Duration:00:05:56

Ask host to enable sharing for playback control

پاکستان رپورٹ: پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ پارلیمان میں زیر بحث آئے گا

9/23/2025
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت، عدالت نے عمران خان کی دو درخواستیں خارج کردیں۔ حکومت پاکستان نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کیخلاف کسی بھی انضباطی کاروائی سے روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلی ہیں۔

Duration:00:06:21

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں: منگل 23 ستمبر 2025

9/23/2025
آسٹریلیا کو فلسطینی ریاست کے معاملے پر امریکی ریپبلکنز کی سخت مخالفت کا سامنا ہے اور امریکی صدر کا بغیر کسی ثبوت کے ٹائلینول اور آٹزم کے درمیان تعلق کا دعویٰ۔

Duration:00:05:58

Ask host to enable sharing for playback control

Indigenous Sport in Australia: Identity, Culture and Legacy - آسٹریلیا میں انڈجنس کھیل: شناخت، ثقافت اور ورثہ

9/23/2025
From the soccer field to the athletics track, Australia’s Indigenous sportspeople connect cultures and communities whilst contributing to our national identity. Taking inspiration from those before them, their athletic prowess leaves an indelible mark on our nation. Sport’s ability to foster inclusion, equality and the opportunity for greatness has seen Indigenous Australian sportspeople ingrained in the national psyche, whilst inspiring others to represent Australia in sport. - فٹبال کے میدان سے لے کر ایتھلیٹکس ٹریک تک آسٹریلیا کے انڈیجنس کھلاڑی ثقافتوں اور برادریوں کو جوڑتے ہیں اور ہماری قومی شناخت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنے سے پہلے آنے والوں سے متاثر ہو کر ان کی صلاحیتیں ہماری قوم پر ایک گہرا نقش چھوڑتی ہیں۔ کھیل کی طاقت ہے کہ وہ شمولیت، برابری اور عظمت کے مواقع فراہم کرتا ہے اور اس نے انڈیجنس آسٹریلین کھلاڑیوں کو قومی شعور میں راسخ کر دیا ہے جبکہ دوسروں کو بھی آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کی ترغیب دی ہے۔

Duration:00:07:59

Ask host to enable sharing for playback control

آسٹریلیا کے کئی شہروں میں واک کا مقصد ذیابیطس سے آگاہی فراہم کرنا ہے: ڈاکٹر اسرار خان

9/22/2025
دی ڈائیبیٹیس آسٹریلیا (TDC)، ذیابیطس کے متاثرین کی مدد کے لئے کام کرتا ہے ۔ ورلڈ ڈائیبیٹیس ڈے کی مناسبت سے آسٹریلیا کے کئی شہروں میں واک اور دیگر پروگرام منعقد ہورہے ہیں جن کا مقصد کمیونیٹیز میں اس مرض کے بارے میں آگاہی دینا اور پاکستان میں اس مرض کے علاج اور بچاؤ کے لئے کئی رفاہی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں تفصیل جانئے دی ڈائیبیٹیس آسٹریلیا کے سربراہ ڈاکٹر اسرار خان سے۔

Duration:00:15:11

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں: پیر 22 ستمبر 2025

9/22/2025
اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر آسٹریلیا کی یہودی برادری کی جانب سے ملا جلا رد عمل اور آپٹس کی بندش کی تحقیقات اب جاری ہیں۔

Duration:00:03:44

Ask host to enable sharing for playback control

آسٹریلیئن یونیورسٹیز کیوں ہزارون اسامیاں ختم کر رہی ہیں؟

9/22/2025
آسٹریلیا میں مختلف یونیورسٹیوں نے اگلے تین سال میں مختلف ڈپارٹمنٹس میں ہزاروں نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجوہات اور اثرات پر ہم نے بات کی ہے ماہر تعلیم ڈاکٹر مھر محسن رضا سے جو میلبورن کی ڈٰیکن یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔

Duration:00:06:50