SBS Urdu-logo

SBS Urdu

SBS (Australia)

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Location:

Sydney, Australia

Description:

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Language:

Multilingual

Contact:

SBS Radio Sydney Locked Bag 028 Crows Nest NSW 1585 Australia


Episodes
Ask host to enable sharing for playback control

دنیا کی نظریں امریکہ اور ایران کے جوہری مذاکرات پرجمی ہوئی ہیں

2/25/2026
جیسے جیسے امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں گزشتہ کئی دہائیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جنگی بحری جہاز اور طیارے تعینات کر رہا ہے، ایک علاقائی جنگ کا امکان مزید خطرناک دکھائی دینے لگا ہے۔

Duration:00:07:09

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں : جمعرات 26 فروری 2026

2/25/2026
خزانچی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ بجٹ کی منصوبہ بندی پر حاوی رہے گا اور فلوریڈا کی ایک اسپیڈ بوٹ کے کیوبا کے پانیوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار افراد ہلاک۔

Duration:00:05:41

Ask host to enable sharing for playback control

آسٹریلین گورنر جنرل کی سرکاری رہائش گاہ پرایس بی ایس کی میزبانی میں افطار میں سماجی ہم آہنگی پر زور

2/25/2026
23 فروری کو رمضان المبارک میں آسٹریلیا کی گورنر جنرل، ہر ایکسیلنسی دی آنریبل محترمہ سیم موسٹین اے سی، کے دفتر اور ایس بی ایس کی مشترکہ میزبانی میں گورنر جنرل کی سڈنی میں واقع سرکاری رہائش گاہ ایڈمرلٹی ہاؤس میں بین المذاہب افطار منعقد ہوا۔ اس تقریب میں ایس بی ایس کی انتظامیہِ کےاعلیٰ عہدے داوں کے ساتھ گورنر جنرل ہر ایکسیلنسی دی آنریبل محترمہ سیم موسٹین نے شرکأ کا استقبال کیا۔افطار میں آسٹریلیا کے مسلم، عیسائی اور یہودی مذہبی رہنماؤں، ممبرانِ پارلیمان اور سیاسی و سماجی شخصیات کی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس بی ایس اردو اور ایس بی ایس نیوز نے گورنر جنرل سیم موسٹین، آسٹریلین نیشنل امام کونسل کے صدر امام شادی السلیمان اور دیگر اہم افراد کے ساتھ ٹوگیدر فار ہیومینیٹی کے نیشنل ڈائریکٹراور یہودی رابی زلمین کاسٹل اور اسپیشل انوائے ٹو کامبیٹ اسلاموفوبیا آفتاب ملک سے گفتگو کی، جس میں سماجی رواداری، مذاہب کے درمیان باہمی احترام اور ملک میں اسلاموفوبیا و یہود دشمنی جیسے موضوعات زیرِ بحث آئے۔ مزید جانئے اس پوڈکاسٹ میں۔

Duration:00:15:58

Ask host to enable sharing for playback control

وفاقی حکومت نے سڈنی سے نیوکاسل تک پہلی ہائی اسپیڈ ٹرین سروس کے منصوبے کا آغاز کر دیا

2/24/2026
وفاقی حکومت نے آسٹریلیا کے پہلے ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت سڈنی سے نیوکاسل ریلوے لنک کے لیے دو سالہ ترقیاتی مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔

Duration:00:05:54

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں : بدھ 25 فروری 2026

2/24/2026
دی لاج بم اسکئیر کو بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان "انتہائی تشویشناک" قرار دیا گیا ہے اور اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے یوکرین کی جنگ کو ہماری اجتماعی ضمیر پر ایک داغ قرار دیا ہے۔

Duration:00:06:32

Ask host to enable sharing for playback control

پاکستان رپورٹ: عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے سلسلے میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال

2/24/2026
آسٹریلین سابق کپتانوں نے عمران خان کی صحت اور جیل میں سہولیات سے متعلق حکومت پاکستان کو خط لکھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے روز ایک بار پھر پولیس اور کارکنان آمنے سامنے آگئیں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔ داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

Duration:00:07:23

Ask host to enable sharing for playback control

More than style: How First Nations fashion is growing in Australia - اسٹائل سے بڑھ کر: آسٹریلیا میں فرسٹ نیشنز فیشن کیسے فروغ پا رہا ہے

2/24/2026
If you’ve spent any time in Australia, you’ve probably noticed how relaxed the style is. You might notice activewear, surf brands and casual clothes everywhere. But there’s another side to Australian fashion. Aboriginal and Torres Strait Islander designers have been creating clothes and accessories for thousands of years — and that work is very much alive today. You’ll see it on runways, in global fashion campaigns and in everyday clothing. Find out what makes First Nations fashion different, how it connects to the environment and what you should be aware of if you want to wear it. - اگر آپ نے آسٹریلیا میں کچھ وقت گزارا ہے تو آپ نے شاید محسوس کیا ہوگا کہ اس کا انداز کتنا آرام دہ ہے۔ آپ کو ہر جگہ ایکٹو ویئر، سرف برانڈز اور کیژول کپڑے نظر آئیں گے۔ لیکن آسٹریلین فیشن کا ایک اور پہلو بھی ہے۔ ابوریجنل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر ڈیزائنرز ہزاروں سالوں سے کپڑے اور لوازمات تخلیق کر رہے ہیں — اور یہ کام آج بھی زندہ ہے۔ آپ اسے رن وے پر، عالمی فیشن مہمات اور روزمرہ کے کپڑوں میں دیکھیں گے۔ جانیں کہ فرسٹ نیشنز فیشن کو کیا چیز مختلف بناتی ہے، یہ ماحول سے کیسے جڑتا ہے اور اگر آپ اسے پہننا چاہتے ہیں تو آپ کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے

Duration:00:09:00

Ask host to enable sharing for playback control

کیپیٹل گینز ٹیکس میں چھوٹ پر تنقید: نوجوان نسل کے لیے غیر منصفانہ اور ظالمانہ قرار

2/23/2026
ایک سینیٹ کی تحقیقات میں رہائش کی قابل استطاعت ہونے پر فوری ٹیکس اصلاحات کی درخواستیں سنی گئیں، جس میں ماہرین نے خبردار کیا کہ موجودہ کیپٹل گینز رعایتیں امیر سرمایہ کاروں کے حق میں ہیں جبکہ نوجوان نسل کو جائیداد کی مارکیٹ سے باہر رکھ رہی ہیں۔

Duration:00:07:28

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں : منگل 24 فروری 2026

2/23/2026
کرِس باگھساریان کی تلاش میں انسانی باقیات دریافت ہو گئی ہیں اور ہودی دشمنی اور سماجی ہم آہنگی کے حوالے سے شاہی کمیشن شروع ہو گیا ہے۔

Duration:00:05:05

Ask host to enable sharing for playback control

نوجوان اداکار سمیع خان: ننھے فنکار سے ٹین ایج اسٹار تک

2/22/2026
سال 2018 میں ایک رمضان پلے میں بطور چائلڈ اسٹار شہرت پانے والے سمیع خان آج کل کن پروجیکٹس کا حصہ ہیں اور آگے اپنے کیرئیر کے لئے کیا توقعات رکھتے ہیں سنئے اس پوڈکاسٹ میں ۔

Duration:00:11:06

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں : پیر 23 فروری 2026

2/22/2026
وزیر اعظم نے اتحاد کی اس تجویزکو مسترد کر دیا ہے کہ ان آسٹریلینزکے لیے ایک نیا فوجداری قانون قائم کیا جائے جو آئی ایس گروپ سے مبینہ تعلق رکھنے والے آسٹریلین شہریوں کو آسٹریلیا واپس بھیجنے میں مدد دیتے ہیں۔

Duration:00:05:39

Ask host to enable sharing for playback control

Cafes and restaurants are closing in record numbers. This couple is bucking the trend - آسٹریلیا کے ریستوران مشکل کا شکار لیکن مالکان کیسے اپنا کاروبار بچا سکتے ہیں

2/22/2026
Australian restaurants and cafes are in crisis, according to a new report. Rising costs and falling revenue have forced one in ten food service outlets to close over the past year. However, one Australian couple has found ways to survive and thrive. - ایک نئی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلین ریستوران اور کیفے بحران کا شکار ہیں۔ بڑھتے ہوئے اخراجات اور آمدنی میں کمی نے گزشتہ سال کے دوران ہر دس میں سے ایک فوڈ سروس آؤٹ لیٹ کو بند کرنے پر مجبور کیا ہے۔ چھوٹے کاروبار خود کو کیسے بچا کتے ہیں ؟ جانئے اس پوڈکاسٹ میں

Duration:00:05:15

Ask host to enable sharing for playback control

What legal requirements must be fulfilled to run a home-cooked food business? - گھر کے پکائے ہوئے کھانے کا بزنس کرنے کے لئے کیا قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی ہیں؟

2/22/2026
In Australia, starting a home-cooked food business requires meeting specific legal, educational, and safety requirements. According to professional chef Nadia Khan, this includes food safety training, relevant certification, council approval, and compliance with health and hygiene standards. Listen to more in this podcast. - آسٹریلیا میں گھر کے پکائے ہوئے کھانے کا بزنس شروع کرنے کے لیے مخصوص قانونی، تعلیمی اور حفاظتی تقاضے پورے کرنا ضروری ہوتے ہیں۔ پروفیشنل شیف نادیہ خاں کے مطابق اس میں فوڈ سیفٹی کی تربیت، متعلقہ سرٹیفیکیشن، صحت اور صفائی کے معیارات کی پابندی شامل ہے۔ اس کے علاوہ مقامی کونسل کی انسپیکشن، باقاعدہ اجازت نامہ، اور کئی صورتوں میں کمرشل کچن کے استعمال کی شرط بھی ہو سکتی ہے۔ مزید سنئے اس پوڈکاسٹ میں۔

Duration:00:11:09

Ask host to enable sharing for playback control

رمضان میں عبادات، کام اور چٹ پٹے مرغن کھانوں کے درمیان روزے دار فٹنس کیسے برقارار رکھیں؟

2/19/2026
رمضان میں مسلم خواتین اضافی ذمے داریوں کے باعث اپنی غذا، فٹنس اور صحت پر توجے نہیں دے پاتیں۔ پروفیشنل فٹنس ٹرینر اور نیوٹریشنسٹ ثانیہ کیانی آسٹریلیا میں تارکینِ وطن خواتین کو روزوں کے ساتھ فٹنس برقرار رکھنے کے لئے کیا ماہرانہ مشورے دیتی ہیں، سنئے اس پوڈکاسٹ میں۔

Duration:00:18:13

Ask host to enable sharing for playback control

ہفتہ رفتہ : جمعہ 20 فروری 2026

2/19/2026
برطانیہ میں Andrew Mountbatten-Windsor کو سرکاری عہدے کے ناجائز استعمال کے شبے میں بارہ گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد زیرِ تفتیش حالت میں رہا کر دیا گیا ہے۔ 66 برس کے ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو 19 فروری کو نورفک کے ایک پولیس تھانے سے باہر آتے دیکھا گیا۔ یہ تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب امریکی تفتیش سے متعلق لاکھوں صفحات منظرِ عام پر آئے، جن میں یہ الزامات شامل تھے کہ انہوں نے 2010 میں خفیہ سرکاری تجارتی رپورٹس سزا یافتہ مجرم Jeffrey Epstein کو بھیجی تھیں۔ وہ جدید تاریخ میں گرفتار ہونے والے پہلے سینئر برطانوی شاہی فرد ہیں۔ مرحوم ملکہ Queen Elizabeth II کے دوسرے صاحبزادے ماؤنٹ بیٹن ونڈسر ان الزامات کی مسلسل تردید کرتے آئے ہیں اور ایپسٹین سے دوستی پر افسوس کا اظہار کر چکے ہیں۔

Duration:00:06:02

Ask host to enable sharing for playback control

آسان رمضان: کچن کی ذمہ داری صرف خواتین کی نہیں

2/19/2026
رمضان رحمت، مغفرت اور روحانی تازگی کا مہینہ ہے مگر حقیقت یہ بھی ہے کہ خاص طور پر بیرونِ ملک رہنے والی خواتین کے لیے یہ مہینہ کئی اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ آتا ہے۔ آسٹریلیا جیسے تیز رفتار معاشرے میں روزہ، ملازمت، بچوں کی دیکھ بھال اور روزانہ افطار کی تیاری سنبھالتے ہوئے خواتین اکثر خود کو پسِ منظر میں رکھ دیتی ہیں۔ کیا واقعی رمضان کا مقصد یہ ہے کہ عورت سب کچھ اکیلے سنبھالے اور مسکراتی بھی رہے؟ اسی اہم موضوع پر ہماری خصوصی گفتگو میں شامل ہوں گی شفق جعفری جو آسٹریلیا میں پاکستانی خواتین کی ذہنی صحت، خاندانی توازن اور عملی سپورٹ کے حوالے سے ایک متحرک آواز ہیں۔

Duration:00:06:48

Ask host to enable sharing for playback control

اسپورتس راؤنڈ اپ: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر، جبکہ پاکستان سپر 8 میں شامل

2/19/2026
پاکستان سپر لیگ ملتان سلطان کے سابقہ اونر علی ترین فٹبال لیگ کی بڈ میں شامل اور آسٹریلیا میں برتن دھونے اور صفائی کرنے کے بعد کھلاڑیوں نے کیا پر فارم کرنا تھا، کپتان ہاکی ٹیم۔

Duration:00:06:45

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں: جمعرات 19 فروری 2026

2/18/2026
آسٹریلیا کا قرضہ سطح دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے زیادہ اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے انسٹاگرام میں کم عمر صارفین کی شناخت میں سست روی پر افسوس کا اظہار کیا

Duration:00:05:20

Ask host to enable sharing for playback control

Voice, Emotion, and Creation: The Story Behind a Nasheed - آواز، احساس اور تخلیق: ایک نعت کے پس منظر کی کہانی

2/18/2026
Zeeshan Ahsan Qureshi has recorded a nasheed in Australia during Ramadan, a rare local experience. In this podcast, he explains why he decided to create the naat, what inspired the project, and how the idea developed during Ramadan. - ذیشان احسن قریشی نے آسٹریلیا میں رمضان کے موقع پر ایک نعت ریکارڈ کی ہے، جو مقامی سطح پر کم ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ اس پوڈکاسٹ میں وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے نعت بنانے کا فیصلہ کیوں کیا، اس منصوبے کی ترغیب کیا تھی، اور یہ خیال رمضان کے دوران کیسے پروان چڑھا۔

Duration:00:08:47

Ask host to enable sharing for playback control

کھدائی، گرد و غبار اور بدترین رش، ریڈ لائن منصوبے نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کر دی

2/18/2026
ایک میگا منصوبے نے اہلِ کراچی کی زندگیاں اجیرن کر کے رکھ دی ہیں، صوبائی حکومت نے یہ منصوبہ شہریوں کی آسانی اور بہترین ٹرانسپورٹ کو مدنظر رکھ کر شروع کیا تھا تاہم لاکھوں شہری اب مسلسل تاخیر کا شکار اس منصوبے سے شدید پریشانی کا شکار دکھائی دیتے ہیں، یہ وہ منصوبہ ہے جو آج سے تقریبا 4 برس قبل ریڈ لائن بی آر ٹی کا نام سے شروع کیا گیا تھا، 27 کلومیٹر طویل یہ ٹریک ، ملیر ہالٹ سے شروع ہو کر یونیورسٹی روڈ اور پھر نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا۔

Duration:00:06:21